اسلام آباد سے لاپتا شہری کی لاش مانسہرہ سے برآمد، قتل کے شبہ میں سابق ایس پی گرفتار

بدھ 16 اپریل 2025 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)تھانا آبپارہ کی حدود سے لاپتہ ہونے والے شہری حمزہ کی لاش مل گئی۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تھانا آبپارہ کی حدود سے لاپتہ ہونے والے شہری حمزہ کی لاش مانسہرہ سے برآمد ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سابق ایس پی عارف شاہ اور حمزہ کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا اس لیے عارف شاہ کو حمزہ کے اغوا کے شبے میں گرفتارکیا گیا ہے۔ ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :