سرگودھا پولیس مقابلہ میں قتل، راہزنی اور نقب زنی کے مقدمات میں ملوث ملزم ہلاک

بدھ 16 اپریل 2025 15:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)سرگودھا پولیس مقابلہ میں قتل، راہزنی اور نقب زنی کے مقدمات میں ملوث ملزم ہلاک ہو گیا جس کے قبضہ سے 16 لاکھ کا سونا برآمد کر کے مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس دوسرے ملزم کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ 32 پل پر 2 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش میں ملزمان فائرنگ کی جانب سے فائرنگ پر پولیس تعاقب پر سیم نالہ چک 32 شمالی پل پر مبینہ پولیس مقابلہ میں قتل ،راہزنی اور نقب زنی کے مقدمات میں ملوث ملزم محمد جہانگیر مار گیا۔

جس کے قبضہ سے 16 لاکھ مالیت کا سونا برآمد کر کے مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :