شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کل دو روزہ دورے پراسلام آباد پہنچیں گے

بدھ 16 اپریل 2025 18:13

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کل دو روزہ دورے پراسلام آباد پہنچیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم 17 سے 18 اپریل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ہمراہ ایس سی او سیکرٹریٹ حکام بھی دورے کا حصہ ہونگے،دورے کے دوران سیکرٹری جنرل نائب وزیراعظم وزیر کامرس اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے،شنگھائی تعاون تنظیم کا مہمان وفد این ڈی ایم اے اور ایف پی سی آئی کا دورہ کریں گے،مہمان وفد کے شرکا آئی ایس ایس آئی کا بھی دورہ کریں گے۔