پانی کا مسئلہ سنجیدہ ہے،سب کو تحمل اور سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے،خورشید احمد شاہ

بدھ 16 اپریل 2025 18:13

پانی کا مسئلہ سنجیدہ ہے،سب کو تحمل اور سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے،خورشید ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں سب کو تحمل اور سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہئے۔ پانی کا مسئلہ سنجیدہ مسئلہ ہے اور پانی کی کمی کو دور کئے بغیر اس مسئلے پر یکطرفہ طور پر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا ساٹھ سال سے یہ مسئلہ درپیش ہے اور اہم بات یہ ہے کہ ہم نئی زمینوں کو سیراب کرتے کرتے کہیں زرخیز زمینوں کو بھی بنجر نہ بنا دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پانی کی بہت کمی ہے اورکراچی میں بہت بڑی ا?بادی ہے اور وہاں پانی کا بھی بہت بڑا ایشو ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ پینے کا پانی بھی کم ہو رہا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا یہ اہم بات ہے اور اس پر غور کئے بغیر ہم ا?گے نہیں بڑھ سکتے۔

(جاری ہے)

اور اگر اس مسئلے کو دوستانہ انداز میں حل نہ کیا گیا تو پھر ملکر ا?گے بڑھنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے اور مجھے اٴْمید ہے کہ ہم ایک دوسرے کے جذبات کو سمجھتے ہوئے اور ان کا احترام کرتے ہوئے ا?گے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اس سوچ کے ساتھ اگے بڑھے ہیں کہ پاکستان اہم ہے اور پاکستان سے بڑھ کر کسی کے مفادات اہم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری بات کو اور ہماری حٴْب الوطنی کو سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ مضبوط پاکستان کیلئے کوشش کی ہے اور اس مقصد کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے جو بھی ضروری اقدامات ہوں وہ کرنے چاہئیں اور سب سے پہلے امن، محبت اور دوستی کو موقع دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ناراض دوست اور دہشت گرد دشمن میں تفریق کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اور اس فرق کو سمجھتے ہوئے مسئلہ کا حل تلاش کرنا ہے۔