اتراکھنڈ میں مدارس کی بندش: مودی سرکار کا نیا وار ، مودی سرکار کی جانب سے اتراکھنڈ میں مسلم مدارس پر کریک ڈائون

بدھ 16 اپریل 2025 18:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)اتراکھنڈ میں مدارس کی بندش: مودی سرکار کا نیا وار ، مودی سرکار کی جانب سے اتراکھنڈ میں مسلم مدارس پر کریک ڈائون، مودی سرکار نے 170 سے زائد مدارس کو غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کا عمل شروع کر دیا ، 129 مدارس میں زیر تعلیم ہزاروں بچے تدریس سے محروم کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اودھم سنگھ نگر، دہرادون اور نینی تال میں بھی پولیس اور انٹیلی جنس کی کارروائیوں سے مسلمانوں میں خوف کی لہر دوڑ کی گئی ہے ، ہلدوانی کے علاقے بنبھول پورہ میں 7 مدارس بغیر نوٹس کے سیل کئے گئے ، مودی سرکار کی سرپرستی میں دھامی حکومت کا نیا حربہ، مدارس پر یہ الزام لگایا گیا کہ وہ "شدت پسندی کا گڑھ" ہیں، دینی تعلیم کو دہشت گردی سے جوڑ کر بی جے پی حکومت اپنی فرقہ وارانہ سیاست کو چمکانے میں مصروف ہیں ، بھارت میں مدارس کو بند کرنے کا مقصد مودی سرکار کے ہندوتوا ایجنڈے کو طول دینا ہے ، "جو غیر قانونی ہے، مفتی شمون قاسمی کے مطابق وہ غیر قانونی ہی کہلائے گا لیکن مدارس کی رجسٹریشن کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہی"، سول رائٹس تنظیموں، کانگرس اراکین اور مسلم رہنماو?ں نے مطالبہ کیا ہے کہ مدارس کو غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں۔