ننکانہ صاحب،ضلعی انتظامیہ نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ تحفظ ماحول کا کریک ڈاؤن،سموگ کا باعث بننے والے بھٹے سربمہر

بدھ 16 اپریل 2025 21:16

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول ننکانہ صاحب فوزیہ اکرم نے انسپکٹر محمد شریف کے ہمراہ چک نمبر 08 میں کارروائی کرتے ہوئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے اور سموگ کا باعث بننے والے بھٹے کو ہیوی مشینری کے ذریعے سربمہر کر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوزیہ اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کسی بھی بھٹے کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، فضا خراب کرنے والی انڈسٹریز انسانی جانوں کی دشمن ہے اسے ہرگز نہیں چلنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور بھٹوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔بعد ازاں محکمہ تحفظ ماحول کے انسپکٹر محمد شریف نے واربرٹن میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اور پانی کی ری سائیکلنگ کے بغیر چلنے والے سروس اسٹیشن کو دوبارہ سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھی متعلقہ سروس اسٹیشن کو محکمہ ماحولیات کی جانب سے سیل کیا گیا تھا۔

سروس اسٹیشن مالک نے سرکاری کام میں مداخلت کرتے ہوئے لگائی گئی سیل کو توڑ کر اپنا کاروبار کھول لیا تھا،جس پر محکمہ ماحولیات نے آج دوبارہ کاروائی کرتے ہوئے سروس اسٹیشن کو دوبارہ سیل کرکے مالک کے خلاف پرچہ درج کروا دیا۔اس موقع انسپکٹر محمد شریف نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور ری سائیکلنگ کے بغیر چلنے والے سروس اسٹیشز کو ہرگز نہیں چلنے دیا جائے گا تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے پانی کو محفوظ بنایا جا سکے۔ \378