لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم اور خشک تا ہم بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 16 اپریل 2025 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں رات کے وقت جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران متعدد علاقوں میں بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24اور زیادہ سے زیادہ 38سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 26 رہا۔لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 112فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز ایٹ ڈی ایچ اے 136,ذکی فارمز 124،پاور زون 160،ایوی گرین ڈی ایچ اے 134،یانی ہوم 137، پو لو گراونڈ 149،سید مراتب علی روڈ139اور ڈائمنڈ پینٹس 127ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔