آئیسکوریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے باعث 50 سے زائد فیڈرز پر بوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر

بدھ 16 اپریل 2025 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے باعث 50 سے زائد فیڈرز پر بوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم کے افسران کو سٹاف کے ہمراہ فیلڈ میں رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ صارفین بجلی کی تاروں ،کھمبوں ،ٹرانسفارمرز اور میٹرز سے مناسب فاصلہ رکھیں۔کسی بھی شکایت یا ہنگامی صورتحال میں متعلقہ کمپلینٹ آفس کے نمبرز یا ہیلپ لائن 118 پر کال کریں۔