انٹرمیڈیٹ پارٹ IIکے سالانہ امتحانات کے لیے امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری

رواں سال ایک لاکھ 83ہزار امیدوار شرکت کریں گے ،امتحانات کا آغاز 29اپریل سے ہوگا

بدھ 16 اپریل 2025 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ IIکے سالانہ امتحانات 2025کے لیے امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کر دی،رواں سال امتحانات میں ایک لاکھ 83ہزار امیدوار شرکت کریں گے جبکہ امتحانات کا آغاز 29اپریل 2025سے ہوگا۔

(جاری ہے)

جدید اقدامات کے تحت نقل کی روک تھام اور امتحانی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بورڈ نے رول نمبر سلپس پر کیو آر کوڈز شامل کیے گئے ہیں۔ ان کی مدد سے امتحانی مراکز پر امیدوار کی فوری تصدیق ممکن ہوگی جس سے جعلی امیدواروں کے داخلے کو روکنے میں مدد ملے گی۔ریگولر امیدوار اپنے متعلقہ تعلیمی ادارے سے رول نمبر سلپ حاصل کریں گے اور پرائیویٹ امیدوار اپنی رول نمبر سلپس لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :