قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیلف ایسیسمنٹ رپورٹ کے عنوان پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 16 اپریل 2025 23:06

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیلف ایسیسمنٹ رپورٹ (SAR)کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔شعبہ تعلقا ت عامہ کے آئی یو کے مطابق تربیتی ورکشاپ کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے سیلف ایسیسمنٹ رپورٹس کی تیاری کے بارے میں فیکلٹی ممبران، شعبہ جات کے سربراہان کو آگاہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ کا انعقا د کے آئی یو کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے کیاتھا جس میں شرکاء کو نصاب کے ڈیزائن اور جائزہ، تدریسی و سیکھنے کے طریقہ کار، تحقیق اور تعلیمی پروگراموں کے جامع خوجائزے متعلق ضروری مہارتوں کی تربیت دی گئی۔ تربیتی سیشن سے اظہا ر خیال کرتے ہوئے کے آئی یوکوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ خود جائزہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور پروگراموں کو قومی اور عالمی معیارات کے مطابق ڈھالنے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ یہ ورکشاپ فیکلٹی کو تدریس اور تحقیق میں مسلسل بہتری لانے کے قابل بناتی ہے جو ایچ ای سی کے معیار کو یقینی بنانے کے رہنما اصولوں کے مطابق تعلیمی پروگراموں کا جائزہ لینے کے لیے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :