آئی جی پنجاب نے شہید کانسٹیبل محسن عباس کے اہل خانہ کو گھر دے دیا

بدھ 16 اپریل 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا۔ شہید کانسٹیبل محسن عباس کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق سرگودھا کی بہترین ہائوسنگ سکیم میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے، شہید کانسٹیبل محسن عباس نے 2024 میں ڈاکوں سے مقابلے میں کراس فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید کانسٹیبل محسن عباس کے اہلخانہ میں والدین اور ایک بہن شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے شہید کانسٹیبل محسن عباس کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محسن عباس نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔