کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر غیر قانونی کار واش اسٹیشنز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

بدھ 16 اپریل 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) پانی کے تحفظ اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر پنجاب ای پی اے کے راولپنڈی میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی نگرانی میں کی جا رہی ہے، جس میں ان سروس اسٹیشنز کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں جو بغیر ری سائیکلنگ سسٹم کے کام کر رہے ہیں یا غیر قانونی طور پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک 181 سروس اسٹیشنز کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں تاکہ وہ قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران 29 سروس اسٹیشنز کو خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ 35 اسٹیشنز پر ری سائیکلنگ سسٹم نصب کیے جا چکے ہیں۔یہ مہم پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے اور پنجاب بھر میں خشک سالی سے نمٹنے کی وسیع حکمت عملی کو مؤثر بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر یہ قدم عوامی مفاد اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :