
ہمیں قدرتی ماحول دوبارہ اپنانا اور بحال کرنا ہوگا،وفاقی وزیرِ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کا لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب
بدھ 16 اپریل 2025 21:30
(جاری ہے)
ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے کہا کہ میرے نزدیک یہی سب کچھ ماحولیات ہے، جسے ہمیں واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مالی وسائل دستیاب نہیں ہوں گے تو ہم ماحولیات کے حوالے سے اقدامات کرنے سے قاصر رہیں گے، ٹیرف عالمی معیشت کے لیے سازگار نہیں، ہم گرین ڈیل اور گرین فنانسنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اپنے شراکت داروں کے تعاون کے منتظر ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کو سرسبز بنانا رکاوٹ نہیں ہے، ہمیں 1980 کی دہائی کی طرف واپس نہیں جانا بلکہ ہمیں سائنس، شواہد اور ایسی پالیسیوں کے ساتھ اپنی زمین کو دوبارہ سرسبز و شاداب بنانا ہے۔ انہوں نے فن لینڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جنگلات پر مبنی معیشت کے باوجود فن لینڈ نے ماحولیات کے حوالے سے اعلیٰ ترین معیار قائم کیے، ایک وقت میں فن لینڈ دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی ٹیکنالوجی ایکسپورٹ کرنے والا ملک تھا اور ٹیکنالوجی کی مدد سے اس نے ماحولیات کے اسٹینڈرڈ قائم کیے۔ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ماحولیات کے حوالے سے اپنے ذاتی تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ماحولیات وہ جگنو ہے جسے ہم بچپن میں پکڑتے اور ایک بوتل میں بند کردیتے تھے اور پھر لائٹ بند کرکے اسے دیکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں ہم اپنے دوستوں کے ساتھ دریا جاتے تھے اور وہاں چھلانگ لگا دیتے تھے کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ پانی صاف ستھرا اور شفاف ہے، لوگ اسی پانی کو پیتے تھے۔ وفاقی وزیرِ مصدق ملک نے پسماندہ برادریوں خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں کی حالت زار کا ذکر کیا جو موسمیاتی آفات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم پالیسیوں پر بحث کرتے ہیں تو انہیں سیلاب، خوراک کی کمی اور شدید موسم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.