بٹگرام، طوفانی بارش کے باعث میں سیلابی ریلے سے تھاکوٹ بازار اور درہ نارنج کے مقامات پر بند ٹریفک کو بحال

جمعرات 17 اپریل 2025 10:40

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) بٹگرام میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ سےبند ہونے والی شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق بٹگرام میں گزشتہ روز شدید بارش کے باعث تھاکوٹ اور درہ نارنج کے مقامات پر سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم عارضی طور پر بند ہو گئی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی بٹگرام پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ فوری کارروائی شروع کر تے ہوئے دو طرفہ ٹریفک جزوی طور پر بحال کر دی ہے جبکہ سڑک سے ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے ۔