بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز اہلکاروں نے 2 قبائلی ہلاک کر دیئے

جمعرات 17 اپریل 2025 14:44

رائے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز اہلکاروں نے قبائلی برادری کے 2 افراد ہلاک کر دیئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی نیم فوجی دستوں اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) نے قبائلی برادری کے افراد کو بستر ریجن کے کلیم برگم دیہات کے جنگلات میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ مرنے والے نکسل علیحدگی پسند تھے۔اس سے قبل فورسز نے چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں 12اپریل کو ایک آپریشن کے دوران تین قبائلی افراد مار دیئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے رواں سال اب تک مختلف کارروائیوں کے دوران قبائلی برادری کے 140 سے زائد افراد ہلاک کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :