بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے‘صدرزرداری سے ملاقات کرینگے

بلاول بھٹو 18 اپریل کو ہونے والے پارٹی کے اہم جلسے سے بھی پالیسی خطاب کریں گے

جمعرات 17 اپریل 2025 14:52

بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے‘صدرزرداری سے ملاقات کرینگے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری 18 اپریل کو ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کریں گے، جو پیپلزپارٹی کے موجودہ سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس جلسے کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جلسے میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما، کارکنان اور بڑی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے۔