
مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبرپختونخوا کے نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے 160 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں ،رانا مشہود احمد خان
جمعرات 17 اپریل 2025 14:52

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، ماضی میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ اور رانا احسان افضل سمیت ہم سب نے پارٹی میں قربانیوں کی داستان رقم کی، مشکل وقت میں پارٹی قیادت کا بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان پارٹی کارکنوں کی عظمت کو سلام ہے، یہ پارٹی کا جھنڈا اٹھا کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے پہلی یوتھ اینڈ انڈولسنٹ پالیسی کا اعلان جلد کریں گے، اس پالیسی سے متعلق ملک بھر کے 25 شہروں کے نوجوانوں سے فارم کے ذریعے تجاویز لیں گے، خیبرپختونخوا کے 6 شہروں سے بھی نوجوانوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وسیع مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو بیرون ملک 15 لاکھ اور اندرون ملک 16 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ سے اب تک ڈیجیٹل یوتھ ہب پر سوشل میڈیا کے ذریعے 60 ملین نوجوانوں نے رسائی حاصل کی ہے، 20 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں، ملک اور بیرون ملک سے ملازمتیں فراہم کرنے والی ایک ہزار سے زائد کمپنیوں نے ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹریشن کرائی ہے، صوبائی حکومتوں سے مل کر نوجوانوں کو تمام شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے، اس میں خیبرپختونخوا کے نوجوان بھی شامل ہوں گے، خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو تمام وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے 160 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے ذریعے 200 ارب روپے کا بلاسود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان خود کو ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹر کرائیں اور مختلف شعبوں میں وسیع مواقع سے مستفید ہوں۔مزید قومی خبریں
-
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.