سبی ،پولیس کی کاروائی مفرورملزمان گرفتار

جمعرات 17 اپریل 2025 14:59

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) پولیس تھانہ سٹی سبی نے کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سبی رینج معروف مسعود صفدر واہلہ کے احکامات اور ایس ایس پی سبی ڈاکٹر محمد سمیع ملک کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل سبی گلاب خان شیخ کی نگرانی میں ،انسپکٹر مقصود اکبر سیلاچی، ایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑو، ایڈیشنل ایس ایچ او اسلم کٹبار، ایس آئی اشتیاق احمد، ایس آئی صحبت خان، ایس آئی منور علی شاہ، اے ایس آئی منور گشکوری نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزمان مطیع اللہ ولد موسی خان، زیب ولد غلام مصطفی، اور نیاز محمد ولد گل محمدکو گرفتار کرکےمزید تفتیش شروع کردی۔\378

متعلقہ عنوان :