Live Updates

صاحبزادہ فرحان نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو بابر اعظم کے پاس بھی نہیں

ٹونٹی ٹونٹی کیلنڈر ایئر میں 50 چھکے مکمل کرنے والے 8ویں پاکستانی بیٹر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 اپریل 2025 13:55

صاحبزادہ فرحان نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو بابر اعظم کے پاس بھی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اپریل 2025ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے 2025ء میں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اب تک 50 چھکے مکمل کرلیے ہیں، وہ ایک کیلنڈر سال میں یہ کارنامہ انجام دینے والے صرف 8ویں پاکستانی بلے باز ہیں۔
29 سالہ بیٹر سے قبل عمر اکمل، آصف علی (2 بار)، محمد رضوان، اعظم خان، افتخار احمد، محمد حارث اور صائم ایوب ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ۔

 
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔ 
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 
سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

افتخار احمد 32، عثمان خان 31، کامران غلام 17، مائیکل بریسویل 16، کرس جورڈن 5، اسامہ میر 1، شائی ہوپ 1، ڈیوڈ ولی 1 اور محمد حسنین 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

 
یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4، عماد وسیم نے 2 جبکہ شاداب خان، محمد شہزاد، نسیم شاہ اور رائلے میریڈتھ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
اس سے قبل ملتان سلطانز کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔ 
یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کولن منرو 48، حیدر علی 33، کپتان شاداب خان 14، آندرے گوس 9 اور اعظم خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیسن ہولڈر دھواں دار 32 اور نسیم شاہ 1 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ 
سلطانز کی جانب سے کرس جورڈن نے 2 جبکہ ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات