غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 21 فلسطینی شہید

جمعرات 17 اپریل 2025 15:39

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)اسرائیل نے غزہ میں خیمہ بستیوں اور دیگر مقامات پر تازہ فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 21 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 15 افراد خیموں پر بمباری میں جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کی بندش کا ساتواں ہفتہ جاری ہے، جس کی وجہ سے بچوں میں غذائی قلت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، اور انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔