حضرو ، ملک امین اسلم نے آگ سے متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی

جمعرات 17 اپریل 2025 15:50

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم خان حضروشہر کے گنجان آباد تجارتی مرکز مینا بازار میں آگ سے متاثرہ تاجروں سے اظہار افسوس کرنے پہنچ گئے ، شارٹ سر کٹ کی بنا پر لگنے والی آگ جس کے سبب جیولری ، شوز اور کراکری وغیر ہ کی دکا نیں جل کر خاکستر ہو گئیں تھیں۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر ملک محمد رفیق محمود خان پروفیسر ملک اغظم خالد پروفیسر صفدر خاں ملک اجمل فاضل خان طارق ٹوانہ ملک ثمر عباس بھی موجود تھے۔

ملک امین اسلم نے نے اس موقع پر ڈی سی اٹک کو بھی فون پر منیا بازار میں آگ سے متاثرہ تاجروں کے نقصان کے ازالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور کہا وہ متاثرہ تاجروں کی بحالی کے لیے حکومت پنجاب سے بھی بات کریں گے ،انہوں نے تاجروں سے بھی اپیل کی کہ تمام تاجران بھی اپنے طور پر متاثرہ تاجروں مکمل تعاون کریں ان تاجروں سے جن کا نقصان ہوا ہے،جس میں جیولری ، شوز اورکراکری کی دوکانوں کا ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو ا ہے ، الله تعالی ان تاجروں کی اپنے غیبی خزانوں سے مدد فرمائے۔

(جاری ہے)

ملک امین اسلم نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ آگ سے متاثرہ تاجروں کی بحالی کے اعلی حکام سے ملاقات بھی کروں گا صدر انجمن تاجران حضرو ملک محمد رفیق اور متاثرہ تاجروں نے ہمدردی کرنے پر ملک امین اسلم کا شکریہ ادا کیا۔\378