اقلیتوں کی ترقی کا واحد راستہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہے،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ

جمعرات 17 اپریل 2025 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)وائس فار وائس لیس پیپلز کے رہنماء سلیم مائیکل ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی ترقی کا واحد راستہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہے، اور اس کے لیے سیاسی تربیت، لیڈر شپ ڈیویلپمنٹ، اور پارلیمانی کردار کی مضبوطی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

وہ وائس فار وائس لیس پیپلز کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتیں اگر آج خاموش رہیں تو کل ان کا وجود خطرے میں ہوگا۔ سیاسی بصیرت وقت کی ضرورت ہے، اور یہ بصیرت علم، اتحاد، اور قیادت سے پیدا ہوتی ہے۔ تاکہ پاکستان ایک ایسا ملک بن سکے جہاں ہر فرد، خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، برابری، احترام اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

متعلقہ عنوان :