شہراورگردونواح میں مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد لہولہان

جمعرات 17 اپریل 2025 21:02

شہراورگردونواح میں مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء)شہر اور گردونواح میں مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد لہولہان‘ سسرالیوں کا گونگی بہری بہو پر ظالمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلہ میں دوپٹہ ڈال کر مارنے کی کوشش کی، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق 394 گ ب کے رہائشی اشرف نے بتایا کہ پیدائشی طور پر گونگی بہرہ بیٹی تنویر بی بی کی شادی 444 گ ب کے ناصر سے ہوئی، شوہر اپنے بھائیوں اور والدین سے مل کر اسکی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مارنے کی کوشش کی، بے ہوش ہونے پر ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں عداوت کی بناء پر 473 گ ب میں ملزمان سکندر وغیرہ نے حیدر علی‘ غلام رسول ٹائون میں دشمنی کی بناء پر مسلح ملزمان شفیق عرف بھولا وغیرہ نے سرور‘ 649 گ ب کے ظفر وغیرہ نے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے خاتون نسرین بی بی اور 6ج ب میں بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر ملزمان لیاقت وغیرہ نے نوید اشرف کو گولیاں مار کر زخمی کر کے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :