پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، مصدق ملک

جمعرات 17 اپریل 2025 21:02

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو دینے پر اعتراض سمجھ سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے لوگوں کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، بلوچستان کے عوام کی فلاح کے لیے کیے گئے کام پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں مشکل وقت میں مہنگائی کو کم کرو تاکہ لوگوں کا گزارہ ہو، انہوں نے سب کوکہا تھوڑا وقت دیں معیشت کا مستحکم کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے کہہ رہے ہیں کہ معیشت مستحکم ہوگئی ہے، وزیراعظم نے ایک سال میں معیشت کو مستحکم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک خونی سڑک پر ہر سال 2 ہزار لوگ مرتے ہیں، کوئی حکومت اس سڑک کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکی، وہ سڑک چمن سے کراچی تک لائے گی، لوگوں کو روزگار اس سڑک سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے لوگوں کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، بلوچستان کے عوام کی فلاح کے لیے کیے گئے کام پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ چمن سے کراچی تک بننے والی شاہراہ سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ جبکہ یہ لوگ بلا جواز تنقید کے لئے کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈھ لیتے ہیں ۔ تنقید کرنے والاوں کو زراعت کی پانچ سے چھ فیصد گروتھ نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تمام تر توجہ مہنگائی کم کرنے اور لوگوں کو روزگار دینا ہے ہے ۔ عوام کو آ سانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ ہماری معیشت مستحکم ہو چکی ۔ ہر ماہ کھانے پینے کی اشیا کم ہو رہی ہیں ۔ مہنگائی چالیس فیصد سے کم ہو کر آج ایک فیصد پر آچکی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر کچھ لوگ بلاجواز تنقید کر رہے ہیں ۔ قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلو چستان کی عوام کو پہنچانا ان سے ہضم نہیں ہو رہا ۔