ڈاکو سیشن کورٹ ملازم، بیوپاریوں، دوکاندار سے دو لاکھ نقدی، موٹرسائیکل، چار موبائل لوٹ لیے

عدالتی اہلکار نے جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو اسلحہ سمیت قابوکرلیا،مقدمات درج

جمعرات 17 اپریل 2025 19:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)ڈاکو سیشن کورٹ ملازم، بیوپاریوں اور دوکاندار سے دو لاکھ دو ہزار روپے کی نقدی، موٹرسائیکل اور چار موبائل چھین کر لے گئے،سیشن کورٹ ملازم نے جرآت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ڈاکو کا تعاقب کر کے اسلحہ سمیت قابوکرلیا۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر ڈائیوبس سٹینڈ بیرونی اڈہ لاریاں سے سیشن کورٹ کے ملازم حیدرزمان سے 50ہزار روپے نقدی چھین کر موٹرسائیکل پرفرارہونے لگاتوسیشن کورٹ ملازم حیدرزمان نے تعاقب کرکے جھپا مارلیا اور شہریوں نے مدد کر کے ڈاکو کو قابوکرلیاڈاکو عبدالرحمن 89چھ آر فرید ٹائون کا رہنے والا ہے ۔

ملزم کے قبضہ سے پسٹل بھی بر آمدکرلیا گیا۔ ملزم نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ڈاکو اسلحہ کے زور پرمیردادمعافی میں گلاب خاں بیوپاری سے موبائل، نقدی 83ہزار روپے، گھڑی، ہڑپہ اسٹیشن پر محمداختر علی سے موٹرسائیکل نمبر 7298اے ایم ایس ، نقدی 15ہزار روپے، چک 4دس ایل کے قریب اشرف ندیم دوکاندار سے موبائل، نقدی4ہزار روپے، ملنگ موڑ پر بیوپاری دھولرخاں سے 50ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس غلہ منڈی، ہڑپہ اور یوسف والا نے حیدرزماں، گلاب خاں، محمداخترعلی رحمانی ، اشرف ندیم ، دھولرخاں کی مدعیت میں 5مقدمات 392ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔