پلانٹ فار پاکستان مہم کی کامیابی سے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے ،سید غضنفر عباس

جمعرات 17 اپریل 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) پنجاب ووکیشنل ٹیکنکل کونسل سیالکوٹ کے ایریا منیجر سید غضنفر عباس اور ایوارڈ یافتہ کلین گرین پاکستان کے قومی چیمپئن محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کی کامیابی سے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ ہر فرد اپنے حصے کے درخت ضرور لگائے ،یہ ہمارا انسانی،مذہبی اور قومی فریضہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے سینئر ایڈمن عمران مشتاق ،اسسٹنٹ منیجر فنانس مبشر حسین و دیگر کے ہمراہ شجرکاری کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور حکومت کی جانب سے جاری پلانٹ فار پاکستان مہم میں ہر فرد کو بھرپور حصہ لینا چاہئے تاکہ پاکستان کا شمار سرسبز و شاداب ممالک کی فہرست میں ہوسکے۔