
صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی زیر صدارت پبلک ریلیشنز آفیسرزکا جائزہ اجلاس
جمعرات 17 اپریل 2025 22:10
(جاری ہے)
صوبائی سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور دیگر جدید عصری اطلاعاتی ذرائع کا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پبلک ریلیشنز آفیسرز کو ان جدید ٹولز اور ٹیکنالوجیز سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے تاکہ حکومتی پیغام کو زیادہ مؤثر اور وسیع تر انداز میں عوام تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے تمام پبلک ریلیشنز افسران کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا، تاہم انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے کام میں مزید جدت لائیں اور تخلیقی انداز اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آر اوز کا کردار حکومت اور عوام کے درمیان پل کا ہے، لہٰذا ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے مثبت اقدامات اور عوامی مفاد میں کیے جانے والے فیصلوں کی بروقت اور درست ترجمانی کو یقینی بنائیں۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ کی قیادت میں عوامی مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے بہترین اقدامات کر رہی ہے اور عوام کی خدمت کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے پی آر اوز کو ہدایت کی کہ وہ ان حکومتی کامیابیوں اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں تاکہ عوام ان سے مکمل طور پر آگاہ رہیں اور حکومتی کوششوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر تمام پبلک ریلیشنز آفیسرز نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی ہدایات کے مطابق مزید بہتر طور کام کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طور سرانجام د یں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.