ؐ عمر کوٹ کے حلقے این اے 213 پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی امیدوار کی کامیابی پر قیادت‘حلقے کی عوام اور کارکنان کو مبارکباد

جمعرات 17 اپریل 2025 22:15

@کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے عمر کوٹ کے حلقے این اے 213 پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی امیدوار کی کامیابی پر امیدوار اور پارٹی قیادت سمیت حلقے کی عوام اور کارکنان کومبارکباد دی ہے۔نثارکھوڑو نے ایک بیان میںکہا کہ پیپلز پارٹی امیدوار کی کامیابی عوام کی کامیابی اور عوام کا چیئرمین بلاول بھٹو زردری کی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

عمرکوٹ کی عوام نے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی امیدوار کو کامیاب کرکے تمام مخالف جماعتوں کو مسترد کردیا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کے تمام جماعتیں مل کر بھی پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔عمرکوٹ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے بغض میں ایک دوسرے کی ًمخالف جماعتوں نے اتحاد کرنے کے باوجود شکست کھائی ہے۔ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کیجانب سے اپنی شکست تسلیم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کے ضمنی انتخابات شفاف ہوئے ہیں۔