سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لاڑکانہ کی زیرصدارت کائونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کا اجلاس

جمعرات 17 اپریل 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈسٹرکٹ لاڑکانہ و ایس ایس پی(سی ٹی ڈی) لاڑکانہ احمد چوہدری کی زیرصدارت کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ تعارفی اجلاس کے بعد ایس ایس نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عمدہ کارکردگی کے حوالے سے ضروری ہدایات و احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے سی ٹی ڈی افسران کو غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ، کالعدم تنظیموں، ٹیررازم فنانس و فنڈنگ، ٹیررازم اٹیکس، مفرور ملزمان کی گرفتاریوں اور ہر قسم کی دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو ٹریس آئوٹ کرنے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر ٹاسک دیدیئے۔ ایس ایس پی نے کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ واقعے سے نمٹنے کے لیے ایڈوانس انٹیلی جنس کلیکشن کو یقینی بنانے کی ہدایات و احکامات جاری کر دیئے۔افسران کو واضع ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا بدعنوانی ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔