Live Updates

پاکستان سپر لیگ 10 میں (کل) واحد میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا

جمعہ 18 اپریل 2025 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) پاکستان سپر لیگ 10 میں کل(ہفتہ کو) واحد میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو لیگ کے نویں میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔

میچ رات 8 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں الزاری جوزف ،لیوک ووڈ،مچل اوون، جارج لنڈے،صائم ایوب،عبد الصمد،محمد نبی،علی رضا،عارف یعقوب اور محمد حارث شامل ہیں۔ ملتان سلطانز کی ٹیم مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل،ڈیوڈ ویلے،شائی ہوپ،کرس جارڈن،محمد حسنین،اوسامہ میر،عثمان خان،افتخار احمد اور کامران غلام شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔\932

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات