کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی کردیے گئے

سندھ اولمپکس نے ایک خط تمام متعلقہ اداروں کو جاری کیا جس میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر نیشنل گیمز ملتوی کیے جانے کا بتایا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 اپریل 2025 11:55

کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی کردیے گئے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2025ء) نیشنل گیمز ایک بار پھر ملتوی کردیے گئے، شدید گرمی اور انٹر کے امتحانات کو ملتوی کرنے کی وجہ بتائی جارہی ہے، نیشنل گیمز یکم مئی سے کراچی میں شروع ہونے تھے۔
سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز ایک بار پھر ملتوی کردیے، سندھ اولمپکس نے ایک خط تمام متعلقہ اداروں کو جاری کیا جس میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر نیشنل گیمز ملتوی کیے جانے کا بتایا گیا ہے۔

نیشنل گیمز 13 روز بعد یکم مئی سے کراچی میں شروع ہونے تھے۔ سندھ کو 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی ملی تھی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی، ہیٹ ویو اور انٹر کے امتحانات کی وجہ سے نیشنل گیمز ملتوی کیے گئے حالانکہ مئی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا سب کو علم تھا انٹر کے امتحانات کا اعلان بھی کئی ماہ پہلے کیا جاچکا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیشنل گیمز کے انتظامات نہیں کیے جاسکے تھے بیشتر گراؤنڈز اسپورٹس کمپلیکس میں اپ گریڈیشن کا کام بھی نہیں کروایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل گیمز کا لوگو تیار ہوا نہ ہی ٹارچ ریلے شروع کی جاسکی۔
نیشنل گیمز اس پہلے فروری میں کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کو ملتوی کرکے شدید گرمی میں مئی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اب مئی میں گیمز ملتوی کردیے گئے۔نیشنل گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :