ایرانی جوہری تنصیبات پر لازمی حملہ کیا جائے ، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کا مطالبہ

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ اپنے عظیم اتحادی امریکہ کے ساتھ مکمل رابطے کی بنیاد پر کرنا چاہیے ،گفتگو

جمعہ 18 اپریل 2025 13:38

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)اسرائیل کے اپوزیشن رہنما بینی گانٹز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی جوہری تنصیبات پر لازمی حملہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا 'ایرانی رجیم چیزوں کو التوا میں ڈالنے میں ماہر ہے۔ اس لیے اسرائیلی ریاست کو چاہیے کہ وہ اس امکان کو مکمل طور پر ختم کرنے کی خاطر کہ ایران جوہری صلاحیت اختیار کرے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ اپنے عظیم اتحادی امریکہ کے ساتھ مکمل رابطے کی بنیاد پر کرنا چاہیے اور یہی وقت ہے کہ اسرائیل مشرق وسطی کو تبدیل کر سکے۔