یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ، 38 افراد جاں بحق، 102 زخمی

ْ امریکی افواج نے مغربی یمن میں واقع راس عیسی میں تیل کی بندرگاہ پر حملہ کیا،امریکی کمانڈ

جمعہ 18 اپریل 2025 13:41

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)یمن میں تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں38 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے کہا کہ راس عیسی کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔حوثی وزارت صحت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکی جارحیت میں راس عیسی بندرگاہ پر کام کرنے والے 38 ملازمین ہلاک اور 102زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے مغربی یمن میں واقع راس عیسی میں تیل کی بندرگاہ پر حملہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج نے حوثیوں کی ایندھن فراہمی منقطع کرنیکیلئے حملہ کیا۔ یہ حملہ حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی اور مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے کیے گئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کا مقصد حوثیوں کو اقتصادی طور پر نشانہ بنانا ہے، نہ کہ یمن کے عوام کو نقصان پہنچانا۔