شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ، ڈ ی ڈی ہیلتھ تحصیل پسرور

جمعہ 18 اپریل 2025 13:10

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پسرور ڈاکٹر طارق جاوید نے بنیادی مرکز صحت بڈیانہ کا دورہ کیا ، طبی سہولیات سمیت سٹاف کی حاضری چیک کی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مرکز صحت کے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے لیے طبی سہولیات اور ادویات کی مفت کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،حاملہ خواتین و بچوں کو خصوصی توجہ دی جائے اور شہریوں کو طبی سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہیئں ۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ معیاد ،آلات جراحی اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ چیک کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ہسپتال میں آنے والے لوگوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا ۔بعد ازاں انہوں نے ایمبو لینس میڈیکل کٹس کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :