ملائیشیا نے 8 فلپائنی سی فیریز کو حراست میں لے لیا

امیگریشن قوانین اور ضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں پر حراست میں لیا،حکام

جمعہ 18 اپریل 2025 14:10

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ملائیشیا نی8فلپائنی سی فیریزکو ملائیشیا کے امیگریشن قوانین اور ضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں پر حراست میں لے لیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق فلپائن کے تارکین وطن ورکرز (ڈی ایم ڈبلیو )کے سیکرٹری ہنس کیڈاک نے کہا کہ عملے کے ارکان کو جنوبی ملائیشیا کی ریاست جوہر کے قصبے کوٹا ٹنگگی کے ایک پولیس سٹیشن میں حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں ہمارے لیبر اتاشی اور ڈی ایم ڈبلیو کے وکیل نے جیل کا دورہ کیا اور حراست میں لئے گئی8افراد کے تفتیشی افسر کے سامنے دفاع کیا۔ ہنس کیڈاک نے کہا کہ ہمیں مطلع کیا گیا ہے کہ تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا محکمہ جہاز کے مالک سے تفتیش کرے گا تاکہ ان حالات کا تعین کیا جا سکے جن کی وجہ سے ان افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :