تحریک آزادی کشمیر کے شہداء ، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی

افواج پاکستان و شہداء کشمیر کوخراج تحسین ،شرکاء کی بھارت ، اسرائیل ،امریکہ کیخلاف اور پاکستان کے حق میں نعرہ بازی

جمعہ 18 اپریل 2025 15:14

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)تحریک آزادی کشمیر کے شہداء اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان ریلی نکالی گئی ،سول سوسائٹی ، طلباء،ملازمین پر مشتمل ریلی ڈسٹرکٹ کمپلیکس آٹھ مقام سے اولڈ لاری اڈہ آٹھ مقام تک نکالی گئی ۔شرکاء ریلی نے افواج پاکستان اور شہداء کشمیر کوخراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء ریلی نے بھارت ، اسرائیل ،امریکہ کیخلاف اور پاکستان کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔تکمیل پاکستان تک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کاعزم کیاگیا۔ریلی کی قیادت ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر چوہدری بشارت کررہے تھے ۔ مرکزی احتجاجی ریلی آٹھ مقام جبکہ دوسری بڑی ریلی کیل میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

ریلی اولڈ لاری اڈہ آٹھ مقام پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ۔مقررین ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی آٹھ مقام واجد نورانی ایڈووکیٹ، آفیسر ڈی ڈی ایم اے محمد اختر ایوب،سید سلطان شاہ پیرزادہ،تاجر راہنما فیاض نے خطاب میں حکومت پاکستان سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر سے بھارت کے غاصبانہ قبضے کو ختم کروانے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

آرمی چیف سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیںمقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کو جاری رکھا جائے گا۔بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی جو سرد نہیں کر سکتا۔بھارت کے فاشسٹ ہندوتوانظریہ کو شکست فاش ہوگی ۔پاک فوج ہماری محافظ فوج ہے پاکستان اور فوج مخالف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

ملک کی سرحدوں کے دفاع کے شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کشمیریوں کی ترجمانی کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔کشمیر کے عوام ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیںپاک فوج ہماری طاقت پاکستان ہماری امیدوں کا محور و مرکزہے۔ریلی میں سیاسی وسماجی شخصیت عبدالشکور بانڈے،چیئرمین یونین کونسل نگدر / نیلم وسیکرٹری جنرل خواجہ انیس علی،قاری غلام عباس،چیف انسٹرکٹر بلدیہ رانا الف دین، انسٹرکٹر شہری دفاع مشکور انا سمیت عمائدین علاقہ وعوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔