شمالی امریکہ میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام، ہائی جیکر ہلاک

طیارے میں 14 مسافر سوار تھے، 1 مسافر چاقو کے وارسے زخمی ہوگیا،امریکی میڈیا

جمعہ 18 اپریل 2025 15:14

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)شمالی امریکا کے ملک بیلیز میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس کے نتیجے میں ہائی جیکر ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری نے دوران پرواز چاقو کے زور پر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تو پائلٹ نے قریبی ایئرپورٹ پر طیارہ اتار لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے ہائی جیکر کو گرفتار کرنے کی کوشش گئی تاہم مزاحمت پر گولی مار کر اسے ہلاک کردیا گیا۔حکام کے مطابق طیارے میں چودہ مسافر سوار تھے، ایک مسافر چاقو کے وار سے زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ہائی جیکر کی شناخت 49 سالہ امریکی شہری اکینیلا ساوا ٹیلر کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :