شیخوپورہ،کھیتوں میں کام کرتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے ایک جاں بحق، ایک شدید زخمی

جمعہ 18 اپریل 2025 17:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) شیخوپورہ میں کھیتوں میں کام کرتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر گاؤں گلا وٹواں میں پیش آیا 2 افراد آسمانی بجلی گرنے سے شدید زخمی ہوئے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ عاقب ولد اللہ دتہ سے ہوئی۔ زخمی ہونے والے ایک شخص کی شناخت 45 سالہ یوسف ولد منشاء سے ہوئی ۔\378