سرگودھا ،پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

افتتاح ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فتہ کاٹ اور بچوں کو قطرے پلا کر کیا

جمعہ 18 اپریل 2025 17:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)سرگودھا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فتہ کاٹ اور بچوں کو قطرے پلا کر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس اور ڈاکٹرز موجود تھے اور بتایا گیا کہ 5روزہ انسداد پولیو مہم میں 7 لاکھ 9 ہزار 266 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں جس کیلئے 169 یوسی ایم اوز ، 612 ایریا انچارج ، 3ہزار 36 موبائل ، 206 فکسڈ،89ٹرانزٹ ٹیموں کے 2ہزار 806 ورکرز میں محکمہ صحت کے 2ہزار 564 ، تعلیم کے 145، پاپولیشن ویلفیئر کے 44 سول ڈیفنس کے 34او ردیگر اداروں کے 19ملازمین متحرک ہیں جو گھر گھر اور لاری اڈا،ریلوے اسٹیشنز اور دیگر مقامات پر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :