یونیورسٹی آف تربت نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کے اے ڈی پی زوالوجی اور سوشیالوجی کےامتحانات کےنتائج کااعلان کردیا

جمعہ 18 اپریل 2025 18:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) یونیورسٹی آف تربت نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (اے ڈی پی) زوالوجی اور سوشیالوجی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تربت یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، اے ڈی پی (زوالوجی) کے تعلیمی سیشن 2024-2025 (پہلا اور دوسرا سمسٹر) اور تعلیمی سیشن 2023-2024 (پہلا تا چوتھا سمسٹر) کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح اے ڈی پی (سوشیالوجی) کے سیشن 2024-2025 (پہلا اور دوسرا سمسٹر) اور تعلیمی سیشن 2023-2024 (پہلا تا چوتھا سمسٹر) کے نتائج کا بھی اعلان کردیاگیاہے۔طلبہ و طالبات مکمل نتائج یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ https://uot.edu.pk/government-girls-degree-college-gwadar-results پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :