
بلوچستان میں شدید انارکی اور افراتفری ،جمہوریت کا نام و نشان بھی نہیں ہے ، غلام نبی مری
جمعہ 18 اپریل 2025 20:52
(جاری ہے)
سڑکوں کو کھود کر راستے بند کئے گئے لکپاس ٹنل کے دونوں اطراف میں کنٹینرز لگا کر تفتان اور کراچی شاہراہ کو پارٹی اور عوام کے لئے مکمل طور پر بند کیا گیا حتی کہ خود کش حملہ آور کو بھی استعمال کیا گیا مگر اس کے باوجود عوام کی کثیر تعداد اور پارٹی کارکنوں نے قائد بلوچستان کی قیادت میں بلا خوف و خطر رمضان المبارک کے آخری دنوں اور عیدالفطر کی نماز کو بھی لکپاس کے ویرانے میں ادا کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شدید انارکی اور افراتفری پھیلی ہوئی ہے یہاں جمہوریت کا نام و نشان بھی نہیں ہے بلکہ ایک غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے جس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس اور ناامیدی پھیلی ہوئی ہے، ماورائے عدالت و آئین لوگوں کو اٹھانے اور لاپتہ کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دھرنے میں بلوچستان کے تمام مسائل کو اجاگر کیا گیا جس میں خواتین کا مسئلہ سر فہرست ہے۔ بلوچستان میں رونما ہونے والے دلخراش اور انسانیت سوز واقعات اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے آمرانہ طرز فکر، توسیع پسندانہ عزائم اور بااختیار طبقہ کی خاموشی کی وجہ سے عوام میں نفرت اور ناامیدی بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا تاریخ گواہ ہے کہ طاقت اور زور گوئی کا نتیجہ ہمیشہ خرابی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ یہاں پر اصل مسئلہ بلوچستان کی جیو پولیٹیکل اور سٹرٹیجیک لوکیشن ہے اور ساحل و وسائل اور زیر زمین معدنیات ہے جس پر زور آور قوتوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں اسی لئے وہ بلوچوں کو کریش کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بلوچستان کے ساحل و وسائل کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ سکیں۔ اسمبلی میں بھی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں ہے بلکہ فارم 47 کے تحت پپیٹ ممبران کو بٹھایا گیا ہے جو عوام کی بجائے زور آور قوتوں کی دلالی کر رہے ہیں اور بلوچ وطن کے وسائل کو کوڑیوں کے مول بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے اس وقت تمام بلوچستانی عوام بی این پی اور سردار اختر جان مینگل سے امید لگائے بیٹھے ہیں جس میں دانشور طبقہ، طلبا، مزدور اور ہر قوم و نسل اور عقیدے کے لوگ شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.