نوشہرہ ورکاں ،گوجرانوالہ میں 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح ہوگیا

جمعہ 18 اپریل 2025 21:40

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ایم پی اے محمد نواز چوہان نے کیا میٹرنٹی ہوم ہسپتال سیٹلائیٹ ٹاؤن میں مہم کا افتتاح فیتہ کاٹ کر اور بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔پولیو مہم 21 اپریل سے 25 اپریل تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

9 لاکھ 82 ہزار 184 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پولیو خاتمے کی قومی مہم کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 3825 موبائل 161 فکسڈ ٹیمز، 73 ٹرانزٹ ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں،پولیو ورکرز مراکز صحت، گھر وں، ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈوں ویگن اسٹینڈز وغیرہ پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ خانہ بدوش بستیوں، ہائی رسک یونین کونسلوں میں خصوصی توجہ دی جائیگی۔ مسنگ چلڈرن اسی روز کور کئے جائیں گے اور زیرو ڈوذ بچوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔