قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مالیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے فنانشل لٹریسی واک کا انعقاد

جمعہ 18 اپریل 2025 21:44

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام فنانشل لٹریسی واک کاکا میاب انعقاد کیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس واک کا مقصد عوام، خصوصاً طلباء میں مالیاتی شعور کو فروغ دینا، بہتر مالیاتی فیصلے کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا، ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے استعمال کی ترغیب دینا اور پاکستان کی معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

واک میں کمرشل بینکوں، سرکاری اداروں، کاروباری شخصیات، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی چیف منیجر کامران خان اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر محمود، جو سٹیٹ بینک میموریل چیئر کے طور پر جامعہ قراقرم میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ حبیب بینک مائیکرو فنانس کے نمائندگان بھی شریک تھے۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق، یہ ایونٹ مالیاتی تعلیم کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ شرکاء نے فنانشل لٹریسی کے موضوع پر آگاہی حاصل کی اور اسے اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔