ضلع گوجرانوالہ میں رواں ماہ کی 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح

جمعہ 18 اپریل 2025 22:37

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) ضلع گوجرانوالہ میں رواں ماہ کی 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائیٹ ٹاؤن میں کردیاگیا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ایم پی اے نواز چوہان کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر اور 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلا کرکیا، 09 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے 09 لاکھ 82 ہزار 184 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے لیے 3825 موبائل ٹیمیں، 161 فکسڈ اور 73 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ قومی انسداد پولیو مہم 21 اپریل سے 25اپریل تک جاری رہے گی۔ پولیو ٹیمیں مراکز صحت، گھروں، ریلوے اسٹیشنوں، سکولوں، لاری اڈوں ویگن اسٹینڈز وغیرہ پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔ مائیکرو پلان، ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔\378