پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، 1من ناقص آئل، ایکسپائر ساسز،کھلے مصالحے ،ممنوعہ نمک تلف

جوہر ٹائون، پی آئی اے روڈ،گلبرگ کے علاقوں میں چیکنگ ،2ریسٹورنٹس بند، 12کو 4لاکھ کے جرمانے عائد

جمعہ 18 اپریل 2025 22:53

لاہو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)لاہوریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی کا مشن، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جوہر ٹان، پی آئی اے روڈ، گلبرگ کے علاقوں میں چیکینگ کی گئی، 28فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 2 ریسٹورنٹس بند کیے گئے، 12کو 4لاکھ کے جرمانے عائد کر کے 10 کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، 1من ناقص آئل، ایکسپائر ساسز،کھلے مصالحے اورممنوعہ نمک تلف کر دی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ریسٹورنٹس کو بند کیا گیا، غیر معیاری آئل کا استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔

(جاری ہے)

ٹوٹے فرش،گندا واشنگ ایریا،مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی، قوانین کے خلاف خوراک کا کاروبار ہرگز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا پنجاب فوڈاتھارٹی کے وضع کردہ قوانین انتہائی آسان اور قابل عمل ہیں۔ملاوٹ اور جعلساز مافیا کو ہرگز رعایت نہیں؛ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک چیکنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :