وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا مشیر برائے وزیر خزانہ خرم شہزاد کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 18 اپریل 2025 22:53

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا مشیر برائے وزیر خزانہ خرم شہزاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے مشیر برائے وزیر خزانہ خرم شہزاد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خرم شہزاد کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، ماں جیسی عظیم ہستی کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں، یہ مقدس اور بے لوث رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ عنوان :