این ای ڈی یونیورسٹی میں ہزاروں طلبہ و طالبات کا فلسطین مارچ

طالبات نے اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں کے علامتی جنازے بھی اٹھا رکھے تھے

جمعہ 18 اپریل 2025 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے فلسطین مارچ کیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی پرچم اٹھائے ہزاروں طلبہ و طالبات نے مارچ میں شرکت کی، طلبا نے احتجاج کیلیے کئی میٹر لمبا پرچم بھی تیار کیا تھا۔شرکا نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے کے مطالبات پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے، طالبات نے اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں کے علامتی جنازے بھی اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :