سری نگر :آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں مدرسہ، 2 گھرخاکستر،تین فائر سروس اہلکار زخمی

جمعہ 18 اپریل 2025 21:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے علاقے بمنہ میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں ایک مدرسہ اور دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آگ شام گوسیہ کالونی بمنہ میں واقع مدرسہ سبیل الھدیٰ میں بھڑک اٹھی اور تیزی سے ملحقہ دو رہائشی مکانوں تک پھیل گئی۔آخری اطلاعات تک آگ بجھانے کا عمل جار ی تھا۔ اطلاعات کے مطابق واقعے میں تین فائر سروس اہلکارزخمی ہو گئے ہیں۔