پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور کے تحت میاواکی جنگل سکیم کے تحت 650 پودے لگائے گئے

ہفتہ 19 اپریل 2025 09:00

بھاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ”میاواکی فاریسٹ سکیم“کے تحت 650 پودے لگائے گئے۔ ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑنے گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار بلائنڈ اسپیشل ایجوکیشن، ماڈل ٹاؤن اے بہاول پور میں منعقدہ تقریب میں شجرکاری کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور نے خصوصی طلبہ کو شجر کاری مہم میں شریک کر کے ایک مثبت پیغام دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری کا فروغ موسمیاتی تبدیلی کی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ اسپیشل ایجوکیشن کے طلبہ ہماری توجہ اور محبت کے مستحق ہیں اور ”پلانٹ فار پاکستان“ جیسے اقدامات کو ان اداروں سے جوڑ کر ہم معاشرے میں شعور و ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی ایچ اے نے بھی پودا لگایا۔تقریب میں اسپیشل ایجوکیشن کے طلبہ و طالبات، اساتذہ، پی ایچ اے افسران اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :