چیچہ وطنی کے مضافاتی گاؤں میں نامعلوم ملزم کے ہاتھوں کبوترباز قتل، قاتل فرار

ہفتہ 19 اپریل 2025 14:14

چیچہ وطنی کے مضافاتی گاؤں میں نامعلوم ملزم کے ہاتھوں کبوترباز قتل، ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) چیچہ وطنی کے مضافاتی گاؤں میں نامعلوم ملزم نے کبوتر باز کو سوتے میں گولی مار کرقتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

گاؤں39،بارہ ایل کے رہائشی 35 سالہ محمد شہباز انصاری نے اپنے گھر کی چھت پر کبوتر پال رکھے تھے ،مقتول کبوتروں کو خوراک ڈال کر وہیں چارپائی پرسو گیا،جب کئی گھنٹے نیچے نہ آیا تو اہل خانہ نے چھت پردیکھا تواسکی خون میں لت پت نعش پڑی تھی جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، نامعلوم ملزم چھت کے راستے ہی فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی تاثیر ریاض چیمہ نے بتایا کہ فرار ہوتے وقت ملزم کا پستول بھی وہیں گرگیا جسے قبضہ میں لے لیاگیا ہے، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :